امریکی اداکار چارلی شین پر نامعلوم شخص کا حملہ، ملزم گرفتار

Dec 24, 2023 | 09:16:AM
امریکی اداکار چارلی شین پر نامعلوم شخص کا حملہ، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مالیبو میں امریکی اداکار چارلی شین پر اُن کے پرتعیش گھر میں نامعلوم شخص نے حملہ کیا کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حملے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر حملہ اور چوری کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے،لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ "ٹو اینڈ اے ہاف مین"سٹار کے گھر پر گڑبڑ کی وجہ سے افسران کو بلایا گیا تھا."

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "متعلقہ فریقین سے رابطہ کرنے پر نائبین نے چارلی شین کو حملے کا نشانہ بنانے والے شخص کے طور پر شناخت کیا"۔

شیرف کے دفتر کے مطابق مشتبہ شخص الیکٹرا شروک کو مہلک ہتھیار سے حملہ کرنے، زبردستی جسمانی طور پر زخمی کرنے اور رہائشی چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹی ایم زیڈ کا کہنا ہے کہ "47 سالہ شروک شین کے پڑوسیوں میں سے ایک ہے جو زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے اور دروازہ کھولنے پر ان پر حملہ کیا۔"

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ"ہمیں بتایا گیا ہے کہ اس نے چارلی کی قمیض پھاڑ دی اور اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی"۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب کی خفیہ ٹرک،جان کر حیران رہ جائینگے

ٹی ایم زیڈ کا کہنا ہے کہ" دونوں کے درمیان یہ پہلا تصادم نہیں ہے، اس سے قبل ان کی جانب سے شین کی گاڑی پر چپکا ہوا مائع پھینکا گیا تھا۔"

58 سالہ شین اداکار مارٹن شین کے بیٹے ہیں اور وہ ہالی ووڈ کے بیڈ بوائے کے طور پر بدنام ہیں۔