کرسٹیانو رونالڈو کا مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے کلپ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ٹیم کی جیت کے لیے مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
فٹبال کے لیجنڈری کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مسلم مداحوں کے دل موہ لیے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک کلپ میں انہیں پنالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یہ میچ سعودی کلب النصر اور الاہلی کے درمیان کھیلا گیا۔
کلپ میں رونالڈو کو پنالٹی کِک سے قبل اپنی کامیابی کے لیے مسلمانوں کی دعا کا انداز گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ہاتھ اوپر اٹھا کر اپناتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد مداحوں نے ان کی عاجزی اور احترام کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:’’بڑی مچھلیاں‘‘رجب بٹ نے ڈکی بھائی کی گرفتاری پر لب کشائی کر دی
تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئیں اور ہزاروں صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو ناصرف ایک عظیم کھلاڑی ہیں بلکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا بھی احترام کرتے ہیں۔
Cristiano Ronaldo, penaltı atışları sırasında dua ediyor.
— Atletik 6 (@atletik6tr) August 23, 2025
pic.twitter.com/tjxVgPJsis
رونالڈو جو النصر کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں، پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فٹبال پرفارمنس اور سادگی کے باعث بے حد مقبول ہیں، اس واقعے نے ان کی مقبولیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔
واضح رہے کہ یوئیفا نیشنز کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران بھی کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی قومی ٹیم کے لیے مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔