محسن نقوی کی تبلیغی مرکز رائیونڈ آمد، اکابرین سے ملاقات، خدمات کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی تبلیغی مرکز رائیونڈ آمد،تبلیغی جماعت کے اکابرین مولانا محمد احمد بٹلر،مولانا عبید اللہ خورشید،ڈاکٹر سلیم اور دیگر سے ملاقات کی۔
تبلیغی جماعت کے اکابرین نے محسن نقوی کو نومبر میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات سے آگاہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دین اسلام کے لئے تبلیغی جماعت کے اکابرین کی خدمات کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے تبلیغی اجتماع کے لئے بیرون ممالک سے آنے والے وفود کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی نے کہا کہ جہاں بھی ویزے کا مسئلہ ہوا ہم ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے،تبلیغی اجتماع کے لئے بیرون ممالک سے آنے والے وفود ہمارے معزز مہمان ہیں۔
وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہمانوں کے لیے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کی جائیں گی،ہر سال باقاعدگی سے تبلیغی اجتماع آتا ہوں، انشاءاللہ رواں برس بھی آوں گا،
اللہ تعالٰی تبلیغی اجتماع کے منتظمین کو نیک کام جاری رکھنے کا اجر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے
اس موقع پر مولانا محمد احمد بٹلر نے کہا کہ سب نے اللہ تعالٰی کی جانب لوٹ جانا ہے،ہمیں دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیے ،اللہ تعالٰی کے بتائے راستے پر چلنے میں ہی بھلائی اور کامیابی ہے۔
اس موقع پر انوار غنی، میاں احسن،ڈاکٹر ندیم اشرف،مولانا عامر احسان،مولانا امجد فاروق، شبیر احمد عثمانی، مفتی عرفان اور بریگیڈئر( ر) مصدق موجود تھے۔