ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پیار کے اظہار کا منظر توجہ کا مرکز بن گیا

Aug 24, 2023 | 23:12:PM
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پیار کے اظہار کا منظر توجہ کا مرکز بن گیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں میراتھون دوڑ کی فنشنگ لائن پر سلواکین رنر نے اپنی ساتھی کو شادی کی پیشکش کرکے انگوٹگھی پہنا دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہنگری میں جاری عالمی مقابلہ اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب پینتیس کلومیٹر کی دوڑ مکمل ہوئی اور فنشنگ لائن پر پہنچنے والے سلواکین ایتھلیٹ نے اپنی ساتھی رنر کے سامنے محبت کا اظہار کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: نسیم شاہ ایک بار پھر چھا گئے، دوسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست

یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایتھلیٹ نے شادی کی پیشکش کے ساتھ ہی منگنی کی انگھوٹھی بھی پہنا دی اور یہ پیار بھرا منظر دیکھ کر سب خوب محظوظ ہوئے۔