لاہور کے11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات

Aug 24, 2023 | 12:54:PM
 11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات، 05 کی ایس ایچ او شپ تبدیل7سابقہ ایس ایچ اوز کلوز لائن،3ڈولفن سکواڈ میں تعینات کر دیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)  لاہور شہر کے 11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات، 05 کی ایس ایچ او شپ تبدیل7سابقہ ایس ایچ اوز کلوز لائن،3ڈولفن سکواڈ میں تعینات کر دیے گئے۔

پولیس لائنز سے انسپکٹر اشفاق احمد کو ایس ایچ او نصیر آباد تعینات کر دیا گیا۔جنرل ڈیوٹی سے سب انسپکٹر محمد یونس ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ میں تعینات کر دیے گئے۔سب انسپکٹر ندا اشفاق ایس ایچ او وومن ریس کورس،سب انسپکٹر علی زیب دستگیر ایس ایچ او شادمان تعینات ہوگئے۔سب انسپکٹر قادر ایس ایچ اومناواں،سب انسپکٹر رائے آصف جبار ایس ایچ او غازی آباد تعینات کردیا گیا۔

سب انسپکٹر وقاص اشرف ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن،سب انسپکٹر حافظ صداقت ایس ایچ او نیو انارکلی تعینات ہوئے ہیں۔سب انسپکٹر راشد فاروق ایس ایچ او ہڈیارہ،سب انسپکٹر زاہد محمودایس ایچ او نولکھا تعینات ہوگئے۔سب انسپکٹر عرفان سخاوت کو ایس ایچ او گوالمنڈی تعینات کر دیا گیا۔ایس ایچ او ہڈیارہ کو ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی،ایس ایچ او نیو انارکلی کو ایس ایچ او ہربنس پورہ لگا دیا گیا۔

ایس ایچ او غازی آباد کو ایس ایچ او مانگامنڈی،ایس ایچ او مناواں کو ایس ایچ او سندر لگایا گیاایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کو ایس ایچ او جوہر ٹاؤن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: معیارتعلیم کی بہتری کیلئے سکولوں کواپ گریڈ کرنے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی

سابقہ ایس ایچ اوز قلعہ گجر سنگھ، وومن ریس کورس، جنوبی چھاؤنی، شادمان،سندر، جوہر ٹاؤن اور مانگا منڈی پولیس لائنز کلوز،سابقہ ایس ایچ اوز ہربنس پورہ، نصیر آباد اور گوالمنڈی کے ڈولفن فورس میں تعینات ایس ایچ اوز کو  احکامات جاریکر دیے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی تمام افسران کو فوری جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری ہوئی ہیں۔