اللہ کے گھر شہباز گل کیلئے کیا دعا کی ؟ رانا ثنا کی اہلیہ نے بتا دیا

Aug 24, 2022 | 11:58:AM
اللہ کے گھر شہباز گل کیلئے کیا دعا کی ؟ رانا ثنا کی اہلیہ نے بتا دیا
کیپشن: شہباز گل
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہم اللّٰہ کے گھر سے ہو کر آئے ہیں اور  وہاں بھی ہم نے شہباز گل کے لیے دعا کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری، عدالت کا بڑا حکم آگیا

رانا ثنا اللّٰہ کی اہلیہ نےاپنے بیان میں  کہا کہ شہباز گل  رانا ثنا اللّٰہ پر تشدد کروانے والوں میں بھی شامل تھے  لیکن ہم کسی پر تشدد کے حق میں نہیں اور نہ ہی  پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہوا  ۔  انہیں ان کا اپنا خوف پریشان کر رہا ہے۔ان کی اہلیہ نے  کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں رانا ثنا اللّٰہ کی حوالات میں چینی پھینک دی جاتی تھی، شوہر پر تشدد ہوتا تھا تو وہ گھر آکر بتاتے نہیں تھے لیکن ہمیں محسوس ہوجاتا تھا۔

رانا ثنا کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر نے شہباز گل پر تشدد نہیں کروایا، یہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہونا چاہیے اور صرف یہ نہیں ہم نے اللّٰہ کے گھر جاکر بھی شہباز گل کے لئے دعا کی تھی ۔