اومان حکومت کاپاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ۔۔ سفری پابندی ختم

Aug 24, 2021 | 13:25:PM
 اومان حکومت کاپاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ۔۔ سفری پابندی ختم
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) اومان حکومت نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اومان حکومت نے پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش سمیت 18 ممالک کے مسافروں پر سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو یکم ستمبر سے اومان میں داخلے کی اجازت ہو گی۔اومان داخلے کے لئے مسافروں کے پاس کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔  مسافروں کو سفر کرنے کے 96گھنٹے کے اندر کورونا پی سی آر نیگٹیو ٹیسٹ دکھانا لازمی ہو گا۔ اومان پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو 10 دن قرنطینہ رہنا ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:  کورونا ویکسین لگوانا ضروری۔غفلت کی گنجائش نہیں:اسد عمر