ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز کی طرح بند کرنے پر اکسانے والا تھانےمیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آبا د پولیس نے شر انگیز پوسٹ کرنے والے شخص کو فی الفور تلاش کر کے گرفتار کر لیا۔ اس شخص نے لوگوں کو اسلام ااباد کے ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز کی طرح بند کرنے کے لئے اکسایا تھا۔
وفاقی دارالھکومت کا راستہ بند کرنے پر لوگوں کو اکسانے والی پوسٹ کرنے والے شخص کو پولیس نے تھانے میں بند کردیا۔
اس شخص نے سوشل پلیت فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ "آبنائے ہرمز" کی طرح ترنول پھاٹک کو بند کرنے سے ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں. اس شخص کی اس اکسانے والی پوسٹ پر زیادہ سنگین دفعات کے تحت مقدمہ بنتا ہے لیکن سر دست پولیس کا کہنا ہے کہ اس پر سیکشن 144 کی وائلیشن کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ سیکشن 144 کی وائلیشن کرنے میں ملوث شخص پر سیکشن 188 کے تحت جو مقدمہ درج ہوتا ہے اس میں زیادہ سے زیادہ سزا دو ماہ ہو سکتی ہے۔
ملزم پر سرکاری اہلکار کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم خرم نذیر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا کہ آبنائے ہرمز کی طرح ترنول پھاٹک کو بند کرنے سے ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسی پوسٹ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی جلاوطن رہنما رضا پہلوی پر رنگ پھینک دیا گیا، ویڈیو وائرل