بحیرہ روم میں بڑا انسانی ریسکیو، 404 تارکینِ وطن ڈوبنے سے بچا لیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب بحیرہ روم میں ڈوبنے کے خطرے سے دوچار 404 تارکینِ وطن کو ریسکیو کر لیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیئن ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق اس کی ٹوبروک برانچ نے مشرقی شہر توبروک کے ساحل کے قریب یہ کارروائی انجام دی۔
بیان کے مطابق ریسکیو آپریشن اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے تعاون سے کیا گیا۔
ادارے کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کو 10 کشتیوں سے بچایا گیا، جو سخت موسمی اور سمندری حالات کے باعث شدید خطرے سے دوچار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:امن کی کوششیں ناکام؟ تشویشناک خبر سامنے آگئی
ریسکیو ٹیموں نے تارکینِ وطن کو ساحل پر منتقل کرنے کے بعد فوری طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سہولیات فراہم کیں۔
حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں تارکینِ وطن کی کشتیوں کو پیش آنے والے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کیونکہ بڑی تعداد میں افراد لیبیا سے جنوبی یورپ پہنچنے کی خطرناک کوشش کر رہے ہیں۔