ایران کے ساتھ جنگ بندی بدستور برقرار ہے، سینئیر امریکی عہدیدار کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک) ایک سینئیر امریکی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی بدستور برقرار ہے۔
امریکہ کے ایک دفاعی اہلکار نے ایک عرب نیوز چینل کو بتایا کہ کہ ایران کے ساتھ ملک کی جنگ بندی کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
جمعرات اور جمعہ کی شب ایران کے دارالحکومت تہران میں انٹرنیشنل نیوز ایجنسی اور ایرانی میڈیا نے یہ اطلاعات دیں کہ شہر کے کچھ حصوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ تہرانی کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ائیر ڈیفینس سسٹم ایکٹو ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بتایا گیا کہ ائیر ڈیفینس سسٹم نے فضا میں موجود دشمن اوبگیکٹس پر فائرنگ کی ہے تاہم یہ پتہ نہیں چلا کہ یہ اوبجیکٹ کیا تھے۔
اس دوران عرب نیوز چینل کے استفسار پر ایک سینئیر امریکہ دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے ٹرس بدستور برقرار ہے۔
یہ بھی پرھیں: تہران میں دھماکوں کی زور دار آوازیں، ائیر ڈیفینس سسٹم کی کارروائی کی اطلاعات