خاتون موبائل پر بات کرتے ہوئے گٹر میں جاگری، ویڈیو وائرل

Apr 24, 2022 | 21:41:PM
موبائل فون، مگن خاتون، سڑک کے درمیان، گٹر میں جا گری،
کیپشن: موبائل فون پر باتوں میں مگن خاتون گٹر میں جا گری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موبائل فون میں مگن خاتون سڑک کے درمیان موجود گٹر میں جاگری، پھر کیا ہوا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آجکل موبائل فونز کا استعمال بے تحاشہ بڑھ گیا ہے جو کہ دنیا بھر میں حادثات کی وجہ بھی بن رہا ہے۔ کئی مرتبہ ایسے حادثات جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کو موبائل فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ وائرل ویڈیو بھارت کے شہر پٹنہ کی ہے جس میں خاتون موبائل پر اتنی مگن ہوتی ہیں کہ انہیں سڑک کے درمیان مین ہول نظر ہی نہیں آتا اور وہ موبائل سنتے سنتے اس کے اندر جاگرتی ہیں۔
خاتون کی خوش قسمتی تھی کہ واقعہ پیش آتے وقت موقع پر ہی لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جو بروقت خاتون کو گٹر سے باہر نکال کر اس کی جان بچا لیتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by News18.com (@cnnnews18)

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر