گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ 

Sep 23, 2025 | 15:46:PM
گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کا گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

حسین طارق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی غذائی تحفظ کے اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ فوڈ آئٹمز پر آئی ایم ایف کو قائل کر لیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ حکومتی کنٹرول کم ہونے سے مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں بڑھی ہیں، گندم کی امدادی قیمت نہ دینے سے پیداوار پر فرق پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے نئی گندم پالیسی لا رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ کسانوں اور عوام کا تحفظ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:معیشت کیلئےبڑی خوشخبری، پاور سیکٹر کے سرکلرڈیٹ پراہم اعلان ہوگیا