"منت میں چھپکلیاں آتی ہیں؟"مداح کے سوال پر شاہ رخ خان کا دلچسپ جواب

Sep 23, 2023 | 21:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نے ان سے منت میں آنے والی چھپکلیوں سے متعلق دلچسپ سوال پوچھ لیا، جس پر شاہ رخ خان نے دلچسپ جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپر سٹار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کےلئے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے کنگ خان سے کچھ دلچسپ اور مزاحیہ سوالات پوچھے۔مداح نے پوچھا کہ کیا منت (شاہ رخ خان کے گھر)میں چھپکلیاں آتی ہیں؟اداکار نے جواب دیاکہ چھپکلیاں تو نہیں دیکھیں لیکن تتلیاں بہت آتی ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ بہت ہی خوبصورت تتلیاں ہوتی ہیں،بچے انہیں پھولوں پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ایک مداح نے کہا کہ میرے گھر والے کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان کے پاس اتنا پیسہ ہے تو وہ فلم جوان مفت میں کیوں نہیں دکھاتے؟اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ انشااللہ!یہ بھی کریں گے، میرے دوست اپنے گھروالوں کو بتائیں کہ مجھے اپنی فلم سب کے ساتھ شیئر کرنے سے زیادہ خوشی کوئی چیز نہیں دیتی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم"جوان" نہ صرف بھارتی باکس آفس پر راج کررہی ہے بلکہ اس نے انٹرنیشنل باکس آفس پر بھی تہلکہ مچایا ہوا ہے۔

دو ہفتے کے مختصر عرصے میں انڈین باکس پر فلم کا بزنس 608 کروڑ تک پہنچ گیا جبکہ ملک سے باہر فلم نے 298 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔