مسلم لیگ(ن)کا نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل جلسو ں کا فیصلہ

Sep 23, 2023 | 17:37:PM
مسلم لیگ(ن)کا نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل جلسو ں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں 7 جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہورمیں جلسوں کے ذریعے سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کیلئے کارکنوں کو ایکٹو کیا جائے گا، جلسوں کےشیڈول کا ٹاسک صدر مسلم لیگ ن لاہورسیف الملوک کھوکھرکو دیا گیا ہے، تمام جلسوں سے چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔

شیڈول کے مطابق مریم نواز کا پہلا مشترکہ جلسہ این اے 123 اوراین اے 124میں ہوگا جبکہ حمزہ شہباز کا پہلا جلسہ، غزالی سلیم بٹ، مجتبیٰ شجاع الرحمان کے حلقے میں ہوگا، دوسراجلسہ نوازشریف کےآبائی حلقےاین اے 125 اوراین اے 126میں مشترکہ طور پر کیا جائے گا۔

اسی طرح تیسراجلسہ این اے 127 اور این اے 128 میں منعقد کیا جائے گا، این اے 135 اور این اے 136 میں الگ الگ جلسے منعقد کیے جائیں گے، سابق شہبازشریف ، رانا مبشر اقبال اور میاں عمران کے حلقے میں بھی مشترکہ جلسہ ہوگا، سعد رفیق اور  ایاز صادق کے حلقوں میں بھی جلسہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کر دی

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جلسے یکم اکتوبر سے 8 اکتوبر کے درمیان کیے جائیں گے،جلسوں کی تاریخوں کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔