آذر بائیجان سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز، پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

Sep 23, 2023 | 11:04:AM
آذر بائیجان سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز، پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آذر بائیجان سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا جس کے بعد پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق باکو سے پہلی پرواز J25047 نے رات 11 بجکر 36 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ کیا،ایوی ایشن حکام کے مطابق آذربائیجان ائیر لائن کی افتتاحی پرواز میں باکو سے 15 مسافر لاہور پہنچے،

نگران وزیر ہوا بازی اور آذربائیجان کے سفیر نے افتتاحی پرواز کو خوش آمدید کہا جب کہ آذربائیجان کی افتتاحی پرواز کو لاہور ائیرپورٹ پر واٹر سلوٹ پیش کیا گیا،آذربائیجان ائیر لائن کی ہفتہ وار 2 پروازیں باکو سے لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریاں شروع

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان ائیر لائن کی لاہور سے باکو کے لیے پہلی پرواز رات 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوئی جس میں لاہور سے 80 مسافر واپسی کی پرواز J25048 سے باکو روانہ ہوئے۔