نامور ڈاکو، چور ملک پر بیٹھ جائیں تو ملک کیسے چل سکتا ہے: عمران خان

Sep 23, 2022 | 15:16:PM
عمران خان نے کہا ہے کہ نامور ڈاکو، چور ملک پر بیٹھ جائیں تو ملک کیسے چل سکتا ہے، غریب ممالک کی ایک ہی کہانی ہے وہاں انصاف اور قانون کی حکمرانی نہیں
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ نامور ڈاکو، چور ملک پر بیٹھ جائیں تو ملک کیسے چل سکتا ہے، غریب ممالک کی ایک ہی کہانی ہے وہاں انصاف اور قانون کی حکمرانی نہیں۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے طالبات کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے سیاست کی بات کرنے آیا ہوں، حقیقی آزادی کے لئے آپ سیاست نہیں جہاد کرتے ہیں، 80 فیصد خواتین کو بنیادی حقوق میسر نہیں، انصاف آپ کو آزاد کرتا ہے، ریاست مدینہ میں سب سے پہلے انصاف کی بنیاد رکھی گئی۔