نواز شریف کب واپس آرہے ہیں؟ بڑا انکشاف

Sep 23, 2022 | 13:40:PM
نواز شریف کب واپس آرہے ہیں؟ بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وہ وقت دور نہیں جب اسحاق ڈار پاکستان ہونگے اور ممکن ہے کوئی اہم وزارت کو بھی سنبھالیں ۔ نجم سیٹھی نے بڑا انکشاف کردیا۔

 پروگرام ’’نجم سیٹھی شو‘‘ میں میزبان فروا وحید سے گفتگو کرتے ہوئے  نجم  سیٹھی  کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں نیب اور دیگر ادارے پریشر میں تھے اور ان کا حکم ماننے کے پابند تھے جس کے باعث ن لیگ اور باقی سیاستدانوں کو ٹارگٹ بھی کیا گیا مگر اب نیب  میں تبدیلیاں آئی ہیں اور اسحاق ڈار جانتے ہیں کہ اب ن لیگ کی حکومت ہے اور نیب پر پریشر نہیں اس لئے وہ اب انصاف کی توقع رکھ رہے ہیں ۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آنے کے لئے بالکل تیار ہیں اور ان کے واپس آنے کے راستے کھولے جارہے ہیں ،پہلے اسحاق ڈار کو پاکستان لایا جائے گا اسکے بعد ماحول دیکھا جائے گا کہ کیا تبدیلیاں آئی ہیں اگر ن لیگ کو لگا کہ نواز شریف کو پاکستان لایا جا سکتا ہے تب نواز شریف واپس آئیں گے ۔ 

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کی عدالتوں کو بھی اب  سمجھ آگئی ہے کہ نیب میں تبدیلیاں ہو چکی ہیں اور انہوں نے بہت نا انصافیاں کی ہیں ، اب نیب کو  وہ کرنا ہوگا جو عدالتیں چاہئیں گی ۔ نجم سیٹھی کا مفتاح اسما عیل کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کے سخت فیصلوں نے پاکستان کو مشکل سے بچا لیا مگر ن لیگ کو تباہ کر دیا ،مفتاح اسما عیل  یقین رکھتے ہیں کہ جو آئی ایم ایف کہتا ہے وہ ہمیں کرنا پڑے گا مگر دوسری جانب اسحاق ڈار اس بات  پر یقین رکھتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی ہر بات ماننا ضروری نہیں ۔