امریکی عدالت سے سزا سننے کے بعد پاکستانی جوڑے نے جج کو ٹوپی پہنا دی

Sep 23, 2022 | 11:02:AM
24 نیوز ,ج فرینک کیپریو,پاکستان, پاکستانی جوڑے ,پارکنگ
کیپشن: امریکی جج اور پاکستانی جوڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستانی جوڑے کی غلط پارکنگ پر امریکی عدالت میں پیشی۔پاکستانی نژاد امریکی جواد عمار نے جرمانے کی سزا سننے کے بعد جج فرینک کیپریو کو تحفے میں چترالی ٹوپی پیش کی جس پر جج فرینک کیپریو نے کہا پاکستانیوں نے میرا بَپتِسمہ کر دیا ہے۔


میونسپل جج فرینک کیپریو امریکی شہر پروویڈنس میں تعینات ہیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمدہ حس مزاح اور منصفانہ فیصلوں کی وجہ سے پسند کئے جاتے ہیں،حال ہی میں ایک پاکستانی نژاد امریکی جواد عمار غلط پارکنگ کےجرم میں فرینک کیپریو کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں ملزم جواد نے کہا میری اہلیہ نے انجانے میں ممنوعہ جگہ گاڑی پارک کر دی جس پر جج کیپریو نے مسکراتے ہوئے کہا کیا آپ عدالت میں اپنی اہلیہ پر الزام لگانے آئے ہیں؟اور جواد کی اہلیہ کو بھی کٹہر ے میں بلا لیا اور عدالت میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔


جج نے کہا مجھے پاکستان سے بہت سے پیغامات، اچھے تاثرات اور حیرت انگیز خطوط موصول ہوتے ہیں۔اس پر پاکستانی جوڑے کا کہنا تھا کہ یہاں آنے والے بہت سے پاکستانی آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔عدالت نے جوڑے پر 65 ڈالر جرمانہ عائد کیا۔فرینک کیپریو کی اجازت سے جوڑے نے ان کے ساتھ تصویر کھنچوائی اور چترالی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔


تحفہ وصول کرنے کے بعد امریکی جج نے ازراہ مذاق و تشکر کہا ’پاکستانیوں نے میرا بَپتِسمہ کر دیا۔ویڈیو کے آخر میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل بھی کی گئی ہے۔