سیلاب زدگان کی دلجوئی اور امداد کیلئے آرمی چیف کراچی پہنچ گئے

Sep 23, 2022 | 10:11:AM
سیلاب زدگان کی دلجوئی اور امداد کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیلاب زدگان کی دلجوئی اور امداد کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار بدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ سے قبل عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے سرگرم ہیں۔ مرادعلی شاہ نے مختلف علاقوں کے ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا اور متاثرین کے مسائل سنے۔

مراد علی شاہ بی ایچ یو بیڑو خان چانڈیو پہنچے، جہاں انہوں نے ادویات کا معائنہ کیا، خواتین مریضوں سے احوال جانا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ وہ 2 دن سے سکھر ڈویژن اور لاڑکانہ ڈویژن کا دورہ کر رہے ہیں، کیمپوں اور سڑکوں پر بیٹھے لوگوں کے مسائل دیکھ رہے ہیں تاکہ مزید امداد کر سکیں۔