ہسپتال ملازموں نے آپریشن تھیٹر میں مریضہ کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر بنا لیں

Sep 23, 2021 | 18:38:PM
 ہسپتال ملازموں نے آپریشن تھیٹر میں مریضہ کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر بنا لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  لیہ کے ہسپتال میں شرمناک اور افسوسنا ک واقعہ سا منے آیا ہے ۔ ہسپتا ل ہی کے ملازموں نے آپریشن تھیٹر میں مریضہ کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر بنا لیں۔

تفصیلات کے مطابق کروڑ لعل عیسن میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں مریضہ کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر بنانے پر 7 ملازموں کو معطل کر دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ سا تھ سیکرٹری ہیلتھ نے ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس اور سرجن سمیت دیگر ملازموں کے خلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔سیکرٹری سیاحت کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کو انکوائری کو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اطاعا ت کے مطابق معطل ملازموں کو تحفظات پیش کرنے کے لیے تین روز کی مہلت بھی دی گئی ہے۔انکوائری رپورٹ آنے کے بعد تمام ذمہ داروں کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ ایسی شرمناک ویڈیو کہ سو شل میڈیا پر بھونچال آگیا