کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا۔۔4 دہشت گرد پکڑے گئے

Sep 23, 2021 | 15:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی  بڑی تباہی سے بچ گیا۔ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث سلیم چاکلیٹی گروپ کے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔شارع نورجہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی کے مطابق ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو  مطلوب تھے۔ گرفتار ملزموں میں ہائی پروفائل ملزم نعیم بکک، ندیم، عمران اور زاکر دادا شامل ہیں۔ ملزموں سے 4 کلو چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ  اور بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں  ملوث ہیں۔ دوران تفتیش ملزموں نے اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیاہے۔ملزم متعدد مرتبہ گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکے ہیں اورسلیم چاکلیٹی کے حکم پر متعدد قتل کرچکے ہیں۔ گرفتار ملزم شہر میں منشیات فروشی کا نیٹ ورک بھی چلارہے تھے۔