نور مقدم قتل کیس۔۔ ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Sep 23, 2021 | 15:03:PM
نور مقدم قتل کیس۔۔ ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت نور مقدم کیس کا ٹرائل سپیشل کورٹ میں ہونا چاہئے ۔
 جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں کہ آرڈیننس کی مدت اب ختم ہو چکی ہے ، لگتا ہے آپ ٹرائل میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں۔
شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرا قطعاً مقصد کیس کو تاخیر کا شکار کرنا نہیں ہے، ہم نے کیس میں غیر ضروری گواہوں کو شامل نہیں کیا،ملزم ظاہر جعفر واقعے کے روز اپنے والدین سے مسلسل رابطے میں تھا ، والدین ملزم سے رابطے میں تھے ، جرم سے ان کا تعلق ہے ، انتہائی بہیمانہ قتل تھا ، اس میں ضمانت نہ دی جائے۔
جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ تھراپی ورکس والوں اور درخواست گزاروں کا آپ میں کیا تعلق ہے ،جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ظاہر جعفر کی والدہ تھراپی ورکس والوں کیلئے بطور کنسلٹنٹ کام کرتی رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ارجن کپور نے ایسا کیا میسج کیا کہ پڑھ کر ملائیکہ اروڑہ شرم سے لال ہو گئیں