لاہور :ڈاکوؤں نے لڑکی کو  بیہوش کرکے گھر کا صفایا کر ڈالا

Sep 23, 2021 | 13:30:PM
ڈاکو،سونا،نقدی،پولیس
کیپشن: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں گھر میں لڑکی کیساتھ واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے رائیونڈ میں گھر میں لڑکی کیساتھ واردات، ڈاکو 16 سالہ لڑکی کو بیہوش کرکے3 لاکھ نقدی اور دو لاکھ مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 رپورٹ کے مطابق  لڑکی کے بھائی کی شادی تھی جس کی شاپنگ کے لئے والدہ  بازار گئی ۔ گھر میں جوانسالہ  بیٹی اکیلی تھی۔ نامعلوم دو ملزموں نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا یا اور اندر داخل ہو گئے، ملزموں نے بے ہوشی کی دوائی میں بھیگا رومال منہ پر رکھ کر سمیہ بی بی کو بیہوش  کردیا اور گھر سے تین لاکھ نقدی اور دو لاکھ مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تفتیش ہے تاہم تاحال پولیس ملزموں کو گرفتار نہیں کر سکی۔

 یہ بھی پڑھیں: انتہائی شرمناک حرکت۔۔ سوشل میڈیا سٹار لڑکی گرفتار