روس پر امریکا کی نئی پابندیاں، روس اور چین کا شدید ردعمل سامنے آ گیا

Oct 23, 2025 | 19:20:PM
روس پر امریکا کی نئی پابندیاں، روس اور چین کا شدید ردعمل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر روس نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  روس مغربی پابندیوں کے خلاف ایک مضبوط دفاع قائم کر چکا ہے، جبکہ چین نے یک طرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی تیل پر نئی پابندیاں یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ روس امریکا کی جانب سے تیل کی نئی پابندیوں سے محفوظ ہے، روس مغربی پابندیوں کے خلاف ایک مضبوط دفاع قائم کر چکا ہے اور اب اپنی توانائی و اقتصادی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے پُراعتماد ہے۔اس معاملے پر سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے امریکا کو روس کا ’کھلا دشمن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڈاپیسٹ ملاقات کی منسوخی اور نئی پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا جنگی راستے پر گامزن ہے۔ روس کے خلاف کیے گئے فیصلے دراصل جنگی کارروائیاں ہیں اور اب ٹرمپ نے خود کو مکمل طور پر پاگل یورپ کے ساتھ جوڑ لیا ہے۔

 چینی وزارتِ خارجہ نے امریکا کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر واضح کیا  کہ چین یک طرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف عالمی استحکام متاثر ہوتا ہے بلکہ یوکرین تنازع کے حل کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روہت شرما نے ون ڈے میں رنز بنانے کا ریکارڈ بنا کر گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا