مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا ،اہم شخصیت الیکشن سے قبل ساتھ چھوڑ گئی

Oct 23, 2023 | 16:10:PM
مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا ،اہم شخصیت الیکشن سے قبل ساتھ چھوڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی )سابق نائب صدر علماء ونگ مسلم لیگ ن پنجاب قاری محمد شکیل  نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت  اختیار کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ملک صابر نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،دونوں نے جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )لاہور ڈویژن میاں خالد محمود سے ملاقات کی اور پھر شمولیت کا بھی اعلان  کر دیا، جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن میاں خالد محمود نے انہیں پارٹی مفلرز پہنائے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاری شکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت باعث اعزاز ہےدوسری جانب پروفیسر مک صابر حسین  کا کہنا تھا کہ بیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پہ مکمل اعتماد ہے، میاں خالد محمود کی زیر قیادت پارٹی کے دست و بازو بنے ہیں

 قاری شکیل  کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوام کی ترجمان پارٹی ہے،آئی پی پی کو فعال بنانے میں اپنی پوری توانائیاں صرف کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار