کیرئیر کی بہترین اننگ،میچ جیتنے کے بعد کوہلی کا بیان آ گیا

Oct 23, 2022 | 18:42:PM
 کیرئیر, اننگ،میچ جیتنے, کوہلی ,ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
کیپشن: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اننگز کو اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز قرار دے دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے میچ کے بعد میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے،حارث روف کو 2چھکے مارنے کے بعد لگا میں یہ کر سکتا ہوں۔ کوہلی نے کہا کہ ہاردک پانڈیا نے بہت سپورٹ کیا،ان کی اننگ بہت شاندار تھی۔مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف میری آج کی اننگ میرے کیرئیر کی بہترین اننگ ہے۔

 خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف ویرات کوہلی نے  83 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ہارا ہوا میچ جتوایا ہے۔