کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار سے چوری کے 2 ملزمان گرفتار

Oct 23, 2022 | 13:47:PM
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار سے چوری کے 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کارگل میں دشمن پر اپنی دھاک بٹھانے والے پاک فوج کے نشانِ حیدر یافتہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے صوابی میں واقع مزار پر چوری کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

صوابی پولیس کے مطابق شہیدِ کارگل کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے چوری کی گئی اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔

شہیدِ کارگل کرنل شیر خان کے مزار سے چور وہاں موجود سولر سسٹم، 2 بیٹریاں، یو پی ایس، فین، واٹر فلٹر، 2 پول، 2 مارخور میڈلز، نشانِ حیدر میڈل کی کاپی، 2 جھنڈے اور شہید کی ذاتی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھے۔

صوابی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے بھتیجے کی مدعیت میں تھانہ کالو خان میں درج کیا گیا تھا۔ صوابی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری کیا گیا تمام سامان برآمد کر لیا گیا ہے.