موٹروے پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

Oct 23, 2022 | 12:29:PM
موٹروے پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موٹروے پولیس نے ایم تھری پر ہوائی فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان لاہور سے جڑانوالہ بارات کے ساتھ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس نے جڑانوالہ انٹرچینج پر ہنڈا کار ایل ای سی 2027 کو روک لیا۔

مزمان سے دو رائفل، ایک نائن ایم ایم پسٹل اور ایک 30 بور پسٹل برآمد کی گئی۔ موٹروے پولیس نے گرفتار ملزمان، برآمد اسلحہ اور کار کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔