غزہ امن قراردادحماس کی منظوری کے بغیرلاگو نہیں ہوسکتا، ملیحہ لودھی
تجارت بند ہونے سے افغانستان کو 6 گنا زیادہ قیمت زیادہ ادا کرنا پڑے گی اور وقت بھی زیادہ لگے گا،جوادکاظمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق سفیر ملیحہ لودھی کاکہنا ہے کہ اگر غزہ امن قرارداد اسی طرح لاگو ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ غزہ کو ٹرمپ چلائیں گے، حماس کی منظوری کے بغیر یہ منصوبہ لاگو نہیں ہو سکتا۔
24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو ہوئےکرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ جو قراردادمنظور ہوئی ہے اس سے لگتا نہیں ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست بن سکے گی۔غزہ کے لوگوں نے یہ قرارداد مسترد کر دی ہے،ان کا کہنا ہے باہر کے لوگ آکر کیوں ہمارا ملک چلائیں، غزہ امن قرارداد فلسطین سے زیادہ اسرائیل کی فیور میں ہے ۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان بارڈر ٹریڈ کونسل سید جواد کاظمی نے کہاکہ افغانستان ٹریڈرز بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی حکومت کو کہیں گے کہ متبادل راستہ کے بجائے پاکستان کیساتھ حالات ٹھیک کرنے چاہئیں۔افغانستان تجارت میں ہم سے فائدہ اٹھا رہا تھا ہم سے چیزیں لے کر دوسرے ممالک کو ایکسپورٹ کرتے تھے۔ اب تجارت بند ہونے سے افغانستان کو 6 گنا زیادہ قیمت زیادہ ادا کرنا پڑے گی اور وقت بھی زیادہ لگے گا۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار یگیڈر یئر )ر( حارث نواز نے کہا کہ ہم نے افغان طالبان سے صرف ایک بات کی درخواست کی ہے کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں