نائب وزیراعظم اسحاق ڈارروزہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Nov 23, 2025 | 11:12:AM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارروزہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو اور برسلز کے دوروں کے بعد مدینہ منورہ میں حاضری دے کر اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

اسحاق ڈار اپنے سرکاری دوروں کی تکمیل کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، انہوں نے 17 سے 19 نومبر تک ماسکو اور 19 سے 21 نومبر تک برسلز کا اہم سفارتی دورہ کیا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے واپسی پر مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے روزۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے مذکورہ دوروں میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں، بین الاقوامی تعاون اور علاقائی حالات پر تبادلۂ خیال شامل تھا۔

اسحاق ڈار کے یہ دورے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یمن:حوثی عدالت نے 17 افراد کو جاسوسی کے الزامات میں سزائے موت سنادی