وہاج علی کے ’بولڈ‘ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

Nov 23, 2023 | 10:52:AM
 پاکستانی اداکار وہاج علی کے حالیہ جاری فیشن فوٹو شوٹ کے مختصر کلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی اداکار وہاج علی کے حالیہ جاری فیشن فوٹو شوٹ کے مختصر کلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

گزشتہ روز وہاج علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو کلپ جاری کی جو پاکستانی معروف کلاتھنگ برانڈ ’مُشق‘ کی  ’اسٹار ڈسٹ‘کے عنوان سے جلد آنے والی فیشن کلیکشن کا حصہ ہے۔ مذکورہ ویڈیو نے جاری ہوتے ہی انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا اور سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس بولڈ فیشن شوٹ پر نہ صرف کلاتھنگ برانڈ بلکہ وہاج علی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تنقید کا نشانہ بننے والی اس ویڈیو میں وہاج علی بستر پر نیم برہنہ حالت میں لیٹے دکھائی دے رہے ہیں۔ نیم برہنہ حالت میں کروائے گئے وہاج علی کے اس شوٹ پر نہ صرف مداح برہم دکھائی دے رہے ہیں بلکہ ان کی جانب سے شدید افسوس کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔  

صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’وہاج کیا واہیات حرکتیں کررہا ہے‘۔ اس فوٹو شوٹ کے باعث وہاج علی کا مسقبل خطرے میں پڑنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سب کرکے وہ جلد ہی اپنا زوال دیکھے گا‘۔

واضح رہے کہ وہاج علی پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار ہیں جنہیں بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔ حال ہی میں انہیں ڈراما سیریل ’میں‘ اور ’22 قدم‘ میں دیکھا جارہا ہے۔