سکول بند کرنے کا فیصلہ.. اہم مطالبہ سامنے آگیا

Nov 23, 2021 | 13:02:PM
لاہور،سکول،بند،مطالبہ
کیپشن: طلبا سکول کے گیٹ پر لگا پوسٹر دیکھ رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ہفتے میں تین روز سکول اور دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔شہر میں سرکاری اور نجی سکول ہفتہ، اتوار اور سوموار کو بند رہیں گے جبکہ تعلیمی ادارے ورچوئل کلاسز کا انتظام کرسکیں گے۔

سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پیر کی بجائے جمعہ کو سکول بند رکھنے کا مطالبہ کردیا۔سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضاء الرحمن کا کہنا ہے کہ سموگ کی وجہ سے سکولوں کو تین دن بند کرنے کے فیصلے سے بچوں کی تعلیمی کا نقصان ہوگا، پیر کی بجائے جمعہ کو سکول بند رکھے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکول دوبارہ بند۔۔خطرے کی گھنٹی بج گئی
  ان کا مزید کہنا تھا کہ سکول بند کرنے کی بجائے ان کے اوقات کار تبدیل کر دینے چاہئیں تاکہ بچے لگاتار سکول آ سکیں اور سموگ کا بھی خطرہ نہ ہو۔ والدین بچوں کو ماسک پہنا کر بھیجیں تاکہ بچے سموگ سے محفوظ رہ سکیں۔  
یہ بھی پڑھیں: سموگ ۔۔۔تعلیمی ادارے اور دفاتر پھربند۔۔نوٹیفیکیشن جاری