فضائی آلودگی برقرار ۔۔شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا

Nov 23, 2021 | 10:27:AM
لاہور، آلودگی،اضافہ
کیپشن: لاہور میں فضائی آلودگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے۔شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق  لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 306 پر پہنچ گیا، کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 463 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ  419، ماڈل ٹاون  380، ڈی ایچ اے فیز 2  345، ایف سی  میں 316 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ ہوا۔ علامہ اقبال ٹاون میں 320، پنجاب یونیورسٹی میں 320، ایڈن کاٹیجز میں 395 اور انارکلی بازار میں اے کیو آئی 317 تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ  لاہورمیں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک جانے امکان ، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد سینٹی گریڈ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پو لیس کی سموگ کیخلاف کارروائیاں ۔۔ 225 مقدمات ، 153 افراد گرفتار