حج کے ایام میں مکہ مکرمہ  اور مدینہ منورہ کا موسم کیسا ہو گا، اہم فورکاسٹ سامنے  آ گئی

May 23, 2026 | 23:17:PM
حج کے ایام میں مکہ مکرمہ  اور مدینہ منورہ کا موسم کیسا ہو گا، اہم فورکاسٹ سامنے  آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حج کے ایام میں مکہ مکرمہ  اور مدینہ منورہ کا موسم کیسا ہو گا، سعودی عرب کے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی اہم فورکاسٹ سامنے  آ گئی۔

سعودی عرب کے   میٹ ڈیپارٹمنٹ نے پیشگوئی کی ہےکہ  حج کے ایام میں  مکہ مکرمہ  میں  سخت گرمی رہنے کا  امکان ہے۔ پیر  25  مئی  تک   مکہ میں ٹمپریچر  بڑھ کر 47  ڈگری  سینٹی گریڈ  تک  جاسکتا ہے۔

 پیر کے روز  مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنےکا امکان ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ  نے خبردار کیا ہےکہ حج کے دنوں کے  دوران  ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد رہے گا اور  گرد آلود  ہوا  چلنےکا امکان ہے۔ جازان، عسیر الباحہ اور مکہ کے  پہاڑی علاقوں میں تھنڈر سٹارم آنے کا بھی امکان ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حکام نے اپیل کی ہے کہ عازمین حج  گرمی کی شدت کے دوران ہیٹ سٹروک سے محفوظ رہنے کے لئے ہدایات پر عمل کریں اور  زیادہ مقدار میں پانی  پیتے رہیں۔  سخت گرمی میں کھلے آسمان تلے ہوں تو خود کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہیں اور  رہنما حفاظتی اصولوں پر ہر حال میں عمل کریں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت ہونے والی ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ 

سعودی حکام کے مطابق  جمعہ کی دوپہر تک بیرون ملک سے آنے والے  عازمین حج  کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر چکی تھی، جن میں سے 14 لاکھ 57 ہزار  افراد فضائی راستے سے پہنچے۔

گزشتہ روز ذی الحج کے پہلے جمعے کو لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی۔

 مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26مئی کو ادا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:  وزیر داخلہ محسن نقوی کا سعودی وزیر داخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ