پی ایس ایل 10 :لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)پی ایس ایل 10 کے دوسرے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
پی ایس ایل 10 کے دوسرے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےاسلام آباد یونائٹڈ کو فتح کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا, مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 16 ویں اوور میں 107 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
اوپپنگ بلے باز فخر زمان 11 گیندوں پر 12 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے، محمد نعیم نے 25 گیندوں پر 50 سکور کیے ، جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
عبداللہ شفیق نے 24 گیندوں پر 25 سکور کیے جس میں 3 چوکے شامل تھے، کوشل پریرا نے 35 گیندوں پر 61 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
راجا پسکا نے 13 گیندوں پر 22 سکور کیے، آصف علی نے 7 گیندوں پر 15 سکور کیے، ٹائمل ملز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان ارشاد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم اور جیمز نیشم نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل 10 کے دوسرے ایلمینٹر میں لاہور قلندر کی ٹیم نے اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
پریکٹس کے دوران اسلام آباد یونائٹڈ کے بلے باز حسن نواز زخمی ہوگئے ہیں، حسن نواز کو ریسکیو اہلکار فرسٹ ایڈ دے رہے ہیں، حسن نواز کا دایاں پاؤں مُڑ گیا ہے،حسن نواز کو ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔