جونئیر ایشیا کپ کے افتتاحی روز ,پاکستان نے چائنیز تائی پے کو شکست دیدی

May 23, 2023 | 21:02:PM
جونئیر ایشیا کپ کے افتتاحی روز ,پاکستان نے چائنیز تائی پے کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) عمان کے  شہر صلالہ میں جونیئر ایشیاء کپ کے افتتاحی روز ،پاکستان جونئیر ٹیم  نے چائنیز تائی پے کو 1 کے مقابلے میں 15 گول سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان  جونئیر ٹیم نے  میچ کے پہلے روزے بڑی فاتحانہ انٹری دیتے ہوئے  افتتاحی میچ میں چائنیز تائی پے کو 15 گول سے شکست دے کر  بھارت سمیت بڑے بڑوں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ، جبکہ پاکستان کے محمد سفیان کو شاندار کھیل پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

قومی کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا ،محمد سفیان خان اور عبدالحنان شاہد نے گولز کی ہیٹ ٹرکس کیں ، دوسرے ہی منٹ پنلٹی کارنر پر کامیابی سمیٹ کر حریف ٹیم کے خلاف برتری کی دھاک بٹھا دی ۔

 گولز کی ہیٹ ٹرکس کے علاوہ ارباز احمد، بلال اکرم، عبدالقیوم، عبدالرحمان بشارت علی، زکریا حیات، ارشد لیاقت اور مرتضٰی یعقوب نے گول اسکور کیے۔

تائی پے کی طرف سے واحد گول49ویں منٹ تے جولین نے کیا  گیا ۔