پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ، 100سےزائد قیدیوں والی گاڑیاں طلب

May 23, 2022 | 18:52:PM
پولیس قیدیوں والی گاڑی
کیپشن: پنجاب پولیس کی قیدیوں والی گاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد میں سوسے زائد قیدیوں والی گاڑیاں طلب کرلی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ اور مظاہرین سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق سوسے زائد قیدیوں والی گاڑیاں بھی طلب کی گئی ہیں ۔ سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 22 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، پنجاب پولیس کے8 ہزار اہلکار وں 500 خواتین اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ