مشرق وسطیٰ میں جنگ، دنیا کی بڑی ایئر لائنز کو 53 ارب ڈالر کا نقصان

Mar 23, 2026 | 14:01:PM
مشرق وسطیٰ میں جنگ، دنیا کی بڑی ایئر لائنز کو 53 ارب ڈالر کا نقصان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایئر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایئرلائن انڈسٹری کورونا وبا کے بعد بدترین بحران کی لپیٹ میں ہے۔

 جنگ کے سبب ایئر لائنز کے لئے ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ بھی ہے۔

جنگ کے بعد سے جیٹ فیول کی قیمت دگنی ہو چکی ہے۔

 جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایئرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:پرنس سلطان ائیر بیس پر ایران کے میزائل حملے کی تصدیق