پاوری گر ل اور مومن ثاقب کی نئی ویڈیو نے پھر ہلچل مچادی

Mar 23, 2021 | 00:02:AM
پاوری گر ل اور مومن ثاقب کی نئی ویڈیو نے پھر ہلچل مچادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاوری گرل دنا نیر مبین اور بھائی مجھے مارو بوائے مومن ثاقب کی چھوٹی چھوٹی ویڈیوز نے دونوں کو شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچایا ہے جہاں تک پہنچنے کا اکثر لو گ صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں مگر ایسا کرنے کی ہمت کسی کسی میں ہو تی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنا نیر کو ’پاوری ہو رہی ہے‘ سے شہرت ملی جبکہ مومن ثاقب کو انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر ’او بھائی، مجھے ماور‘ کہہ کر غصے کا اظہار کرنے پر شہرت ملی۔ دونوں کی ویڈیوز کو نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا ہے۔
اب ان دونوں سوشل میڈیا سٹارز نے پاروی ہورہی ہے اور مجھے مارو کا میش اپ تیار کیا  جس کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔