امریکی اور برطانوی شہریوں کو قطر میں محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قطر میں برطانیہ اور امریکہ کے سفارتخانوں نے حفاظتی اقدامات کے تناظر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ مقامات میں پناہ لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،دوحہ میں امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں شہریوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ تاحکم ثانی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو جائیں۔
برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز میں اپنے خطاب کے دوران برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی مشرقِ وسطی میں مقیم برطانوی شہریوں کو کہا تھا کہ وہ حکومت کی سفری ہدایات پر عمل کریں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قطر میں مقیم برطانوی شہریوں کو تاحکمِ ثانی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات دی ہیں۔
دوسری جانب قطر کی وزارتِ خارجہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ دوحہ میں متعدد سفارتخانوں نے اپنے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی ہیں لیکن اس کا ’مطلب یہ نہیں کہ یہاں کوئی خاص قسم کا خطرہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کی صورتحال بالکل مستحکم ہے اور ضرورت پڑنے پر عوام کو ہر پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتیں کم رکھنے کا مطالبہ کردیا