کائونٹی : پاکستانی،بھارتی کرکٹر ایک ہی ٹیم میں

Jun 23, 2025 | 11:45:AM
کائونٹی : پاکستانی،بھارتی کرکٹر ایک ہی ٹیم میں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹر ایک ہی ٹیم میں شامل ہوگئے۔

پاکستانی پیسر محمد عباس اور بھارت کے ایشان کشان کو ناٹنگھم شائر الیون میں جگہ مل گئی۔

 ماضی قریب میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارتی بیٹر چتیشور پجارا سسیکس میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔

 ایشان کشان کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کررہے ہیں، ان کا ناٹنگھم شائر سے معاہدہ 2 میچز کے لیے طے ہوا ہے۔

 سیزن کے اختتامی مرحلے میں مزید پاکستانی اور بھارتی پلیئرز یکجا ہوسکتے ہیں، رتراج گائیکواڈ نے جولائی میں یارکشائر کو جوائن کرنا ہے، عبداللہ شفیق بھی تاخیر سے پہنچیں گے

ناٹنگھم الیون میں کپتان حسیب حمید کے ساتھ بین سیلٹر، فریڈی میک کین، جو کلارک، جیک ہائنز، ایشان کشن شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں  لینڈون جیمز، لیام پیٹرسن وائٹ، فرحان احمد، ڈیلون پیننگٹون اور محمد عباس شامل ہیں۔