وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

Jun 23, 2025 | 10:23:AM
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام شریک ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا اور جنگ سے بالخصوص خطے کی صورتحال اور اثرات پر غور ہوگا جب کہ اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔