کراچی میں رات گئے پھر زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس

Jun 23, 2025 | 09:54:AM
کراچی میں رات گئے پھر زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) شہر قائد کے علاقے قائد آباد اور اس کے اطراف میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 14 منٹ پر محسوس کئے گئے، رپورٹس کے مطابق زلزلہ ریکٹر سکیل پر 3 کی شدت کا تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے علاقے میں تھا جو کراچی کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ۔۔۔

اطلاعات کے مطابق اس زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم شہریوں کی بڑی تعداد گھروں اور اپنے دفاتر سے باہر نکل آئی اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

زلزلے کے جھٹکے کچھ لمحوں تک محسوس ہونے کے بعد فوراً رک گئے، مگر شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا رہے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل  یکم جون سے اب تک 52 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔