عالیہ حمزہ، بیرسٹر علی ظفر کا پارٹی رہنمائوں کو سزا کے خلاف شدید ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی پنجاب کی صدر عالیہ حمزہ اور بیرسٹر علی ظفر نے شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کی سینئر قیادت کو سزائوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سزائیں سیاسی تھیں، پی ٹی آئی رہنمائوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی صدر عالیہ حمزہ اور بیرسٹر علی ظفر نے پارلیمںٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں سے سوال کرنا چاہئے کہ آپ کو پتہ تھا کہ سازش ہونے لگی ہے۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ اگر سازش ہو رہی تھی تو سیکیورٹی ایجنسی نے کیوں نہیں روکا، پہلے کیوں ناکام نہیں بنایا اگر کچھ تھا، کیسز سیاسی انتقام کے ہیں، بانی سے وفاداری نبھانے پر ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کا دنیا بھر میں کیا تاثر جائے گا، عدالتیں اب آپ کو دہشتگرد بنانے پر تلے ہیں، آپ کی نظر میں عوام دہشت گردوں کو سپورٹ کرتی ہے؟
انھوں ںے کہا کہ ہائی برڈ نظام پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں، عدالتوں کو پیک اپ کرنے کے بعد، تحریکِ انصاف کہ طرف آگئے، عدالتوں کے دروازے ہم پر بند کر دیئے گئے ہیں،وکلا کو دستخط نہیں کروانے دیئے جا رہے، آپ فیصلہ کر چکے ہیں کہ خان اور اس کے ساتھیوں کو جیل میں رکھنا ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کو سرزمین بے آئین میں تبدیل کر دیا ہے، جو سزائیں کل سنائی گئی ہیں بہت غلط سیاسی فیصلہ دیا گیا، سارا کیس سازش پر بنایا گیا ہے، دو مرکزی گواہ پیش کئے گئے، دو گواہ تھے، ایسا ہی ہوا جیسا ایک صوفے کے پیچھے اور دوسرا ٹیبل کے نیچے بیٹھا تھا، کوئی ویڈیو نہیں ہے، یہ سزائیں نہیں رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکس ادانہ کرنے والوں کی گاڑیاں بند ہوں گی
i