ہنی ٹریپ اور جعلی ملازمت سکیمیں،نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )ہنی ٹریپ اور جعلی ملازمت سکیموں کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ۔
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق جعلی فری لانسنگ جابز کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے،نوجوانوں اور فری لانسرز کو جعلی واٹس ایپ گروپس میں شامل کیا جاتا ہے،انہیں واٹس ایپ پر فحش مواد دکھا کر بلیک میلنگ کیا جاتا ہے۔
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق ہنی ٹریپ اور جعلی ملازمت سکیموں کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف ہے ،نوجوان، طلبہ اور فری لانسرز سائبر کریمنلز کے نشانے پر ہیں،جعلی فری لانسنگ جابز کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مزید مہنگاکرنےکی تیاری، لیوی 10 روپے تک بڑھانے پر غور
ایڈوائزری کے مطابق نوجوانوں اور فری لانسرز کو جعلی واٹس ایپ گروپس میں شامل کیا جاتا ہے، شہریوں کو واٹس ایپ پر فحش مواد دکھا کر بلیک میل کیا جاتا ہے، قانونی اداروں کے جعلی اہلکار بن کر متاثرین سے 10 سے 15 لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے ہیں،سائبر کرمنلز سوشل میڈیا پروفائلز کو ہدف بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، ایڈوائزری میں صارفین کو فوری طور پر ایسے گروپ چھوڑنے کا مشورہ دیاگیاہے ،فحش مواد کو آگے بڑھانا بھی جرم بن سکتا ہے، نیشنل سرٹ نے صارفین کوغیر مصدقہ جاب آفرز سے بچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ صارفین سوشل میڈیا پر اپنی پرائیویسی سیٹنگز محدود کریں،نوجوان فری لانسنگ جابز کیلئے معروف فری لانسنگ ویب سائٹس ہی استعمال کریں،صارفین کو بلیک میلنگ کا سامنا ہو تو خاموش نہ رہیں بلکہ رپورٹ کریں،شکایات درج کرانے کے لیے نیشنل سرٹ، پی ٹی اے پورٹل استعمال کریں،صارفین این سی سی آئی اے پورٹل پر بھی ایسی سرگرمیاں رپورٹ کریں۔