دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں مختلف ملکوں کے پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی کردی گئی جس میں پاکستان کا شمار ایک بار پھر کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار کیا گیا۔
جاری کردہ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جس کے شہری 193 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔
جاپان اور جنوبی کوریا دونوں دوسرے نمبر پر ہیں جن کے شہری 190 ممالک تک ویزا فری رسائی رکھتے ہیں۔
جرمنی، فرانس، اٹلی، آئرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک بھی ٹاپ 5 میں شامل ہیں جن کے پاسپورٹس پر 189 ممالک میں ویزا فری کی سہولت ہے۔
چوتھے نمبر پر بیلجیئم، آسٹریا، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال اور سویڈن رہے،ان ممالک کے پاسپورٹس سے 188 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔
دنیا کا طاقتور ترین سمجھا جانے والاامریکی پاسپورٹ 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
کمپنی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ میں پچھلے 10 سالوں میں سب سے تیزی آئی ہے اور اب یہ 34 درجے کے نمایاں اضافہ کے ساتھ عالمی فہرست میں 8ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
چین اپنی رینکنگ میں 34 درجے بہتری کے ساتھ اس وقت 60ویں پوزیشن پر پہنچ چکا ہے۔
دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والوں کی فہرست میں پاکستان چوتھا ملک ہے اور بحیثیت مجموعی صومالیہ اور یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 96 واں نمبر ہے جہاں صرف 32 مملک میں ویزا فری داخلے کی سہولیات مہیا ہیں۔
پاکستان سے نچلے نمبر پر عراق 97 نمبر پر، جبکہ شام کو98 اور افغانستان کو99 نمبر ملا۔