آزاد کشمیر الیکشن میں پاک فوج کونسے فرائض انجام دے گی ؟ 

Jul 23, 2021 | 19:46:PM
آزاد کشمیر الیکشن میں پاک فوج کونسے فرائض انجام دے گی ؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں سکیورٹی فرائض انجام دے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن نے پاک فوج کو سیکیورٹی اور پرامن ماحول کے انتظامات کیلئے طلب کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس کے تحت 22 سے 26 جولائی تک تعینات ہو گی، یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، آزاد کشمیر میں پرامن انتخابات کیلئے آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ دیگر صوبوں کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور نیم فوجی دستے بشمول رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان انتظامات کا مقصد بلاتعطل پرامن انداز میں انتخابات کا انعقاد کرانا ہے، ذرائع کے مطابق پاک آرمی کا پولنگ سٹیشنوں، پولنگ کے عمل یا انتخابی سامان کی ترسیل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پابندی کے باوجود تقریر۔۔علی امین گنڈا پور سمیت 4 امیدواروں کی ڈی آر او آفس طلبی