وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 13 ارب گرانٹ کی منظوری دیدی

Jan 23, 2026 | 12:04:PM
وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 13 ارب گرانٹ کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سڑکوں کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا  جس میں میئر کراچی نے شہر کی 409 خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی نشاندہی کی۔

اجلاس میں  وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بھی شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ 7 اضلاع میں 400 سڑکوں پر پیچ ورک، 9 کی مکمل تعمیر نو ہوگی، سڑکوں، سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبوں پر مجموعی لاگت 12.57 ارب روپے آئے گی۔

 اس موقع پر مراد علی شاہ نے شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے 21.53 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی جب کہ 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے لیے بھی مالی امداد کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوامی سہولت اور شہری تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سڑکوں کی بحالی سے آمد و رفت میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ سے صومالی ہم منصب کی ملاقات، دہشتگردی، انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے شہر کی 26 بڑی سڑکوں کی بحالی کے لیے کے ایم سی کو ہدایات کی ہے جب کہ تمام منصوبوں پر شفاف، معیاری اور بروقت کام مکمل کرنے اور محکمہ خزانہ کو فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔