بھارت پاکستان اور مسلم دشمنی میں حد سے بڑھ گیا ، انگلینڈ ٹیم کے مسلمان بولر کو ویزہ دینے میں ہچکچانے لگا

Jan 23, 2024 | 15:58:PM
بھارت پاکستان اور مسلم دشمنی میں حد سے بڑھ گیا ، انگلینڈ ٹیم کے مسلمان بولر کو ویزہ دینے میں ہچکچانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کا نام ڈائریکٹ ہو یا ان ڈائریکٹ بھارت کو کھٹکنے لگا، انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ میں سرپرائز انٹری ڈالنے والے بولر شعیب بشیر کو انڈین ویزہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ گیا، دبئی میں ہی کلیئرنس کا انتظار کرنے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کی پاکستان اور مسلم دشمنی حد سے بڑھ گئی، انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ میں حیران کن انٹری ڈالنے والے شعیب بشیر کو پاکستانی اور مسلمان فیملی رکن ہونے کی وجہ سے ویزہ مسائل کا سامنا ہے ، انگلش اسکواڈ نے اپنے باصلاحیت آف سپنر کے بغیر حیدر آباد پہنچ کر ٹریننگ شروع کر دی، ساتھ ہی ساتھ دبئی میں ہی مقیم شعیب بشیر کی کلیئرنس اور ٹیم کو جلد جوائن کرنے کی امید لگا لی، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز 25 جنوری سے شیڈول ہے ۔ 
یہ بھی پڑھیں : قاسم سوری کیخلاف کیوں نہ غداری کا مقدمہ چلایا جائے،چیف جسٹس پاکستان