ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بجلی بند

Jan 23, 2023 | 08:52:AM
ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بجلی بند ہوگئی
کیپشن: بجلی بریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بجلی بند ہوگئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22 اضلاع میں بھی بجلی بند ہے۔ صبح 7 بج کر 32 منٹ پر بجلی اچانک بند ہوگئی۔ بریک ڈاؤں سے آئیسکو، لیسکو، میپکو، سیپکو، کے الیکٹرک متاثر ہوئے۔ آئیسکو کے 117 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ادھر وزارت انرجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7 بجکر 34 منٹ پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا، سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دیئے گئے ہیں۔

@24newshdofficial #24news #pakistan #foryou ♬ original sound - 24newshdofficial

وزیراعظم شہباز شریف 

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔

 وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کی مشکلات برداشت نہیں، ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔